Advertisement

30 لاکھ روپے سے زائد کا پیکج لینے والے عازمین کا حج سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط

30 لاکھ روپے سے زائد کا پیکج لینے والے عازمین کا حج سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط

30 لاکھ روپے سے زائد کا پیکج لینے والے عازمین کا حج سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے 30 لاکھ روپے سے زائد کا پیکج لینے والے عازمین کا حج سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کردیا۔

حج 2025 نجی اسکیم کے تحت جانے والے عازمین سے متعلق حکومت نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے 30 لاکھ روپے سے زائد کا پیکج لینے والے عازمین کا حج سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کردیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ 30 لاکھ روپے سے زائد کا پرائیویٹ پیکج لینے والے عازمین کے نام ایف بی آر کو بھجوائے جائیں گے۔

وزارت نے بتایا کہ بھاری نجی حج پیکج لینے والوں کے نام کلیئرنس کے لئے سیکیورٹی ایجنسیز کو بھی بھجوائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر متعلقہ عازمین کے اثاثوں اور ٹیکس کی چھان بین کرے گا جب کہ ایجنسیاں متعلقہ عازمین کے کریمنل اور دیگر ریکارڈز کا جائزہ لیں گی۔

Advertisement

ذرائع نے بتیا کہ سیکیورٹی ایجنسز سے کلیئرنس کے بعد 30 لاکھ سے زائد پیکج والے عازمین کو حج کی اجازت دی جائے گی۔

وزارت مذہبی امور نے یہ بھی بتایا کہ 30 لاکھ سے زائد کا پیکج دینے والی کمپنیاں حج پیکج کی مکمل تفصیلات فراہم کریں گی اور کمپنیوں کے 30 لاکھ سے زائد حج اخراجات اور پیکج کی منظوری وزارت مذہبی ہی امور دے گی۔

وزارت مذہبی امور نے اپنے افسر محمد حکیم خٹک کو فوکل پرسن مقرر کردیا ہے جب کہ وزارت مذہبی امور نے نئی ریگولیشن پالیسی بھی جاری کردی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version