Advertisement

پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی نئی پالیسی جاری کردی

پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی نئی پالیسی جاری کردی

پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی نئی پالیسی جاری کردی

پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی نئی پالیسی کی تحت ریفنڈ پالیسی کا اعلان کردیا۔

پاکستان ریلوے نے نئی ریفنڈ پالیسی کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق ریلوے ٹکٹوں کی واپسی کے لیے رابطہ کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹوں پر لاگو ہوگا۔

پالیسی کے مطابق ریلوے کے مسافر پوائنٹ آف سیل سے خریدے گئے ٹکٹوں کے لیے ٹرین روانگی سے 48 گھنٹے قبل تک 90 فیصد رقم واپس حاصل کرسکتے ہیں۔

روانگی سے 24 سے 48 گھنٹے قبل تک 80 فیصد رقم واپس کی جائے گی جب کہ روانگی سے 24 گھنٹے کے اندر 70 فیصد رقم واپس کی جائے گی۔

ٹرین کی روانگی کے بعد صرف دو گھنٹے کے اندر 50 فیصد ریفنڈ دیا جائے گا اور اگر ٹرین 6 گھنٹے یا اس سے زیادہ لیٹ ہو تو مکمل رقم واپس کی جائے گی۔

Advertisement

پی او ایس سے خریدے گئے ٹکٹوں کی واپسی صرف انہی کاؤنٹرز پر ہوگی، ریفنڈ لینے کے لیے مسافروں کو اصل ٹکٹ اور شناختی کارڈ کی کاپی جمع کرانا ہوگی جس کے بعد کینسلیشن سلپ اور رقم دی جائے گی۔

دوسری جانب آن لائن ٹکٹوں کا ریفنڈ صرف اسی آن لائن سروس کے ذریعے ممکن ہوگا جس سے ادائیگی کی گئی ہو۔ آن لائن ٹکٹوں کے لیے بھی وہی ریفنڈ پالیسی ہوگی جو پی او ایس کے لیے مقرر ہے۔

آن لائن ٹکٹوں کا ٹرین کی روانگی کے بعد کوئی ریفنڈ نہیں دیا جائے گا جب کہ آن لائن ٹکٹ اگر ٹرین کی روانگی میں 1 گھنٹے 30 منٹ سے کم وقت باقی ہو تو ٹکٹ کینسل نہیں ہوگا۔

پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ مسافروں کو چاہیے کہ وہ اپنی بکنگ سے متعلق درست معلومات حاصل کریں اور ریفنڈ کے قواعد کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹکٹ کی واپسی کے لیے درخواست دیں۔

پاکستان ریلوے نے بتایا کہ مزید معلومات کے لیے قریبی ریلوے اسٹیشن یا پاکستان ریلوے کی آفیشل ویب سائٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان کو فتنتہ الہندوستان کی لعنت سے نجات دلانے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیز
پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت، امریکی جریدے فارن پالیسی کا اعتراف
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف بدنیتی پر مبنی گمراہ کن مہم کا انکشاف
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version