آئندہ سال اسکیم کا دائرہ 50 ہزار اسکالر شپ تک بڑھایا جائے گا، مریم نواز

آئندہ سال اسکیم کا دائرہ 50 ہزار اسکالر شپ تک بڑھایا جائے گا، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ آئندہ سال اسکیم کا دائرہ 50 ہزاراسکالرشپ تک بڑھایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہونہاراسکالرشپ پروگرام کے تحت چیکوں کی تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبا کی طرف سے بے پناہ محبت کا اظہارمیرے لیےاعزاز ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ شدید دھند کے باوجود طلبا سے ملنے کے لیے فیصل آباد پہنچی ہوں، آج کی تقریب کے مہمان خصوصی طلبا ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑااسکالرشپ پروگرام ہے، طلبا کو100فیصد میرٹ پراسکالرشپس دی جارہی ہیں، اسکالرشپ طلبا کا حق اوران کی محنت کا ثمرہے۔
مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ خوابوں کی تکمیل کا آغاز اچھی تعلیم سے ہوتا ہے،آئندہ سال اسکیم کا دائرہ 50 ہزار اسکالرشپ تک بڑھایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جنوری کاپورامہینہ پنجاب کے ہونہار طلبا کے لیے وقف کیا ہے، 6 یونیورسٹیزمیں جا کراسکالرشپس دےچکی ہوں، 60 فیصداسکالرشپ طالبات نے جیتی ہیں۔
مریم نواز نے اس موقع پرلیپ ٹاپ اسکیم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ کی پہلی کھیپ پہنچ چکی ہے، طلبا کوجدید لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم لاہورمیں نوازشریف انٹرنیٹ سٹی بنارہے ہیں، اگریہ بچے باہرنہیں جا سکتے تو وہی معیار تعلیم پاکستان میں ملے۔
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی کی تعمیرشروع ہونےوالی ہے، تاکہ آپ بھی اے آئی، ربوٹکس، سائنس پڑھو۔
وزیراعلیٰ پنجاب میں نے بھی جیل کاٹی ہے، آج میں بھی بدلے لینا شروع کردوں توپھریہ کام کون کرے گا، ہم یہ نہیں کہہ سکتےتوڑپھوڑکردو، ڈنڈےاٹھالو، املاک کو جلادو۔
مریم نواز نے کہا کہ جن کی وجہ سے بچے جیلوں میں ہیں آج ان کوکوئی پوچھنےوالانہیں، کسی کے لیے اپنی زندگی خطرے میں نہ ڈالیں، بچوں کوجیل کا نہیں کامیابی کاراستہ دکھاناہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کبھی کسی کوجلاؤگھیراؤکانہیں کہا،کبھی کسی کو جلاؤ گھیراؤ کا نہیں کہا، ہم نے کبھی انتقامی سیاست نہیں کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب ہم نے کبھی انتقامی سیاست نہیں کی، نوجوانوں کے خواب سے پاکستان کا مستقبل جڑا ہے، پاکستان آپ کی ریڈلائن ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ تشدد پراکسانے والےنوجوان نسل کو کیا پیغام دے رہےہیں؟ جب بھی سوچو پاکستان کے بارے میں سوچو، آپ کےنعرے تعلیم زندہ باد، ترقی زندہ باد ہونے چاہئیں۔
مریم نواز نے مزید یہ بھی کہا کہ سیاسی اختلافات تہذیب کے دائرے میں ہونا چاہیے، وعدوں، نعروں پرنہیں، عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

