Advertisement

صدر مملکت کو وفاقی ٹیکس محتسب کی سالانہ رپورٹ 2024 پیش

وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے صدر آصف علی زرداری کو محتسب کی سالانہ رپورٹ 2024 پیش کی۔

رپورٹ میں ادارے کی کارکردگی اور ٹیکس گزاروں کو فراہم کیے گئے ریلیف کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں ریکارڈ 13,506 شکایات درج کی گئیں، جن میں سے 12,914 شکایات کا کامیابی سے ازالہ کیا گیا۔

ڈاکٹر آصف محمود جاہ کے چارج سنبھالنے کے وقت سال 2021 میں شکایات کی تعداد صرف 2,816 تھی، جو موجودہ کارکردگی کا واضح عکاس ہے۔

وفاقی ٹیکس محتسب کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ سال 2024 میں ٹیکس گزاروں کو ٹیکس ریفنڈ کی مد میں 22.79 ارب روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا۔

Advertisement

اس کے علاوہ سمندر پار پاکستانیوں کی بڑی تعداد میں شکایات کو بھی حل کیا گیا، جسے ادارے کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا گیا ہے۔

وفاقی ٹیکس محتسب نے صدر مملکت کو ادارے کی مضبوط کارکردگی اور ٹیکس دہندگان کے مسائل کے تیز رفتار حل کی یقین دہانی کرائی۔

صدر آصف علی زرداری نے وفاقی ٹیکس محتسب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے ملکی معیشت کے استحکام اور ٹیکس دہندگان کے اعتماد میں اضافے کے لیے اہم قرار دیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی ٹیکس محتسب ادارہ شکایات کے بروقت ازالے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے، جس سے ٹیکس گزاروں کے اعتماد اور ٹیکس نظام کی شفافیت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
پاک فوج کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت سے مطالبہ
ملیرندی میں پانی کی سطح میں کمی، کازوے کی سڑک تاحال ٹریفک کیلئے بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version