Advertisement

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی۔

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی جب کہ دوران سماعت مقدمہ میں مجموعی طور پر استغاثہ کے پانچ گواہان کی شہادت قلم بند کرلی گئی ہے۔

چشم دید گواہ نور خان نے آج اپنا بیان ریکارڈ کروایا، مجموعی طور پر اٹھارہ چشم دید گواہان کے بیان ریکارڈ کروائے جائیں گے۔

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید اور شیخ راشد سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، ملزمان کی جانب سے فیصل ملک، بابر اعوان اور سردار شہباز سمیت دیگر وکلاء بھی پیش ہوئے۔

پراسیکیوشن کی جانب سے ظہیر شاہ اور نوید ملک عدالت میں موجود تھے، دو ملزمان کے وکلا کی غیر موجودگی کی وجہ سے عدالتی کارروائی میں وقفہ کرنا پڑا۔

Advertisement

سماعت کے دوران ملزمان سے برآمد مال مقدمہ بھی عدالت میں پیش کیا گیا، اے ایس آئی نور نے ملزمان سے برآمد ڈنڈے، لائٹر، ماچس اور جھنڈے عدالت پیش کیے۔

ملزمہ مسرت جمشید چیمہ کے وکیل ڈاکٹر علی عمران کو آج سماعت میں داخلے کی اجازت نہ ملی اور وکیل علی عمران کی جانب سے ساتھی وکلاء کی غیر مشروط معافی کی زبانی درخواست بھی عدالت نے منظور نہ کی۔

عدالت نے حکم دیا کہ وکیل ڈاکٹر علی عمران پہلے عدالت کے نوٹس کا تحریری جواب دیں، بعد ازاں جج امجد علی شاہ نے سماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version