Advertisement

منظور وسان نے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی

منظور وسان نے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی

منظور وسان نے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی

خیرپور: پی پی رہنما منظور وسان نے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی۔

پی پی رہنما منظور وسان نے خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو باتوں کے لیے پیش کش کی گئی لیکن وہ نہیں مانے۔

منظور وسان نے پیشگوئی کی کہ دو ماہ کے بعد بانی پی ٹی آئی خود ریکویسٹ کرے گا کہ میں ہر بات ماننے کو تیار ہوں اور اگر ایسے فیصلے رہے تو یہ سال بانی پی ٹی آئی کے لیے بھاری رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی خواہش رکھتی ہے کہ پنجاب میں سرائیکی صوبہ بنے، شہباز حکومت پانچ سال پورے کر بھی سکتی ہے اور نہیں بھی لیکن حکومت کے لیے یہ سال ہر لحاظ سے بڑا مشکل رہے گا۔

پی پی رہنما کہتے ہیں کہ حالات بتاتے ہیں پہلے کی طرح اب بھی  پی ٹی آئی مختلف ناموں سے تقسیم ہوسکتی ہےجب کہ سندھ رہا ہے اور رہے گا اور سندھ کی تقسیم کا کوئی مائی کا لال نہیں سوچ سکتا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کے خلاف سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ پیپلز پارٹی کوئی فیصلہ کرے، کسی کے ذہن میں ہو سندھو دریا پر کینال نکلوائیں گے تو ان کے خواب پورے نہیں ہوں گے۔

منظور وسان مزید کہتے ہیں کہ ہماری خواہش ہے کہ ملک اچھی طرح چلے لیکن یہ سال ہر لحاظ سے مشکل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version