Advertisement

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت سوشل امپیکٹ فنانسنگ پر اہم اجلاس

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت سوشل امپیکٹ فنانسنگ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سرکاری و نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے مختلف اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں اقتصادی اصلاحات، مالی شمولیت اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے اجلاس کے دوران شرکاء کو ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال، اصلاحاتی ایجنڈے اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت کی بہتری اور پائیدار ترقی کے لیے اصلاحات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، جبکہ قومی سطح پر درپیش مالی و اقتصادی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اجلاس میں کارانداز پاکستان کی جانب سے عالمی سرمایہ کاری کے رجحانات پر بریفنگ دی گئی، جس کے مطابق عالمی سطح پر سرمایہ کاری کا حجم 1,571 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے، جبکہ 2019 سے اب تک اس میں سالانہ 21 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement

کارانداز نے اجلاس کے دوران گرین امپیکٹ فنڈ کے قیام کی تجویز بھی پیش کی، جس کا مقصد 25 کروڑ روپے کی فنانسنگ کو یقینی بنانا ہے۔ اس فنڈ کے تحت رعایتی قرضے، نقصان کی گارنٹی کے ساتھ ایکویٹی، اور تکنیکی معاونت فراہم کی جائے گی۔

اجلاس میں سماجی تحفظ ڈویژن کی جانب سے غربت کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ایک جامع مالیاتی فریم ورک ترتیب دیا گیا ہے، جبکہ نشوونما پروگرام کے ذریعے 20 لاکھ خواتین اور دو سال سے کم عمر بچوں کو غذائی تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔

مزید برآں، اب تک 461 ارب روپے کی رقم 93 لاکھ مستحق خواتین کو منتقل کی جا چکی ہے، جبکہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد خاندانوں کو پیداواری اثاثے فراہم کیے گئے ہیں۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اب تک دو لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد کو بلاسود قرضے فراہم کیے گئے ہیں، جبکہ انتہائی غریب اور سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے گریجویشن پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے مالی شمولیت کے حقیقی سماجی اثرات کو مؤثر طریقے سے جانچنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس مقصد کے لیے ایک جامع ڈیش بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

انہوں نے مجوزہ مالیاتی فریم ورک کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کیا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
نیوکلیئر ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، دشمن غلط فہمی میں نہ رہے: فیلڈ مارشل کا بھارتی فوجی قیادت کو انتباہ
شیر افضل مروت نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کی اہم وجہ بتا دی
جی ٹو فریم ورک : امارتی کمپنی اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط
Advertisement
Next Article
Exit mobile version