Advertisement

صدر مملکت کی آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق

صدر آصف علی زرداری کی آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت وگار مصطفٰی یوو سے ایوان صدر میں ملاقات ہوئی  جس میں دونوں ممالک کے مابین تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، توانائی، فضائی اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تاریخی اور گہرے تعلقات ہیں، اور ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی، سیاحتی اور تجارتی تعلقات کو بڑھا کر علاقائی اقتصادی تعاون کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

صدر نے پاکستان اور آذربائیجان کے مابین ثقافتی روابط اور عوامی وفود کے تبادلوں کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

Advertisement

صدر آصف علی زرداری نے آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت کی توجہ اس بات پر دلاتے ہوئے کہا کہ براہ راست پروازوں کا آغاز دونوں ممالک کے عوامی روابط کو مزید مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ براہ راست پروازیں عوامی سطح پر تعلقات کو مزید فروغ دیں گی۔

آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت وگار مصطفٰی یوو نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان پاکستان کے ساتھ توانائی، کاروبار اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دونوں ممالک نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور آذربائیجان کے عوام پاکستان کی سیاسی حمایت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

وزیر دفاعی صنعت نے صدر مملکت کے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا اور آذربائیجان کے صدر کی جانب سے صدر پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کے امن و خوشحالی کے لیے بھی آذربائیجان کے صدر کی نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

اعلامیہ کے مطابق، 2024 میں 72,000 سے زائد پاکستانیوں نے کاروباری اور سیاحتی مقاصد کے تحت آذربائیجان کا دورہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version