Advertisement

پاکستان کی سیاست میں مولانا فضل الرحمان کا مثبت کردار قابل تعریف ہے، محسن نقوی

پاکستان کی سیاست میں مولانا فضل الرحمان کا مثبت کردار قابل تعریف ہے، محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں مولانا فضل الرحمان کا مثبت کردار قابل تعریف ہے۔

محسن نقوی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں انکی مولانا سے ملاقات ہوئی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کے  حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور خیبرپختونخوا خصوصاً کرم میں  قیام امن کیلئے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔

دوران ملاقات محسن نقوی اور مولانا فضل الرحمان نے امدادی اشیاء کے  قافلوں کی پارا چنار آمد پر اطمینان کا بھی اظہار کیا۔

Advertisement

اس موقع پر وفاقی وزیر محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرم میں قیام امن کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا ہے، بعض عناصر نے جان بوجھ کر کرم ایشو کو غلط رنگ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال کی بہتری کیلئے گرینڈ جرگہ کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہتے ہیں، مولانا فضل الرحمان سے دیرینہ نیاز مندی ہے، پاکستان کی سیاست میں مولانا فضل الرحمان کا مثبت کردار قابل تعریف ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے حکومت کا آئی ایم ایف سے رابطہ
خارجیوں اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرلیں، وزیر اعظم کا افغانستان کو دوٹوک پیغام
خیبرپختونخوا میں آپریشن، 35 بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید
گوادر سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام، 17 ملزمان گرفتار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version