ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری حکمنامہ جاری

ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے امریکہ میں وکیل کلائیو اسمتھ کا پاکستان آنے کا فیصلہ
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔
عدالتی حکم نامے کے مطابق وزارتِ خارجہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے امریکی صدر کو لکھے گئے خط کا تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق اس معاملے پر ایک ریمائنڈر بھی بھیجا گیا، لیکن اس کا بھی کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
عدالت نے اپنے حکم میں امریکی سفیر سے معلومات لینے کی ہدایت کی ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم کے خط کا جواب کیوں نہیں دیا گیا اور اس سفارتی رویے کی وضاحت طلب کی جائے۔
حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی وکیل کے مطابق خط کا جواب نہ دینا سفارتی آداب کے خلاف ہے، جس پر وزارتِ خارجہ کو مناسب اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

