Advertisement

صدر اور وزیر اعظم کا خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

صدر اور وزیر اعظم کا خیبر پختونخوا میں مختلف آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

صدر اور وزیر اعظم کا خیبر پختونخوا میں مختلف آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد: دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر صدر اور وزیر اعظم نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 30 اور 31 جنوری کو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کے دوران 10 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

صدر مملکت کا خراج تحسین

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے 10 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر ان کی بہادری کو سراہا۔

Advertisement

صدر مملکت نے کامیاب کارروائیوں کے دوران ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

وزیر اعظم کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی ستائش

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کولاچی، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ضلع وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف مختلف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔

وزیراعظم نے ان آپریشنز میں 10 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version