وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر تعلیم کی قیادت میں ہونہار اسکالرشپ اسکیم فیز ون مکمل

وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی قیادت میں ہونہار اسکالرشپ اسکیم کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔
وزیر تعلیم نے صوبے کے تمام ڈویژنز میں اسکالرشپ تقسیم کے ایونٹس کی میزبانی کی اور اس عمل کو اپنی نگرانی میں شفافیت کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
اسکالرشپ سکیم کے فیز ون کا آخری مرحلہ ڈی جی خان میں مکمل ہوا، جہاں وزیر تعلیم نے طلباء کو اسکالرشپ پیش کیں۔
تقریب کے دوران طلباء نے وزیر تعلیم، مریم نواز، اور اسکالرشپ سکیم کے حق میں پرجوش نعرے لگائے۔ والدین نے بھی اسکالرشپ کی فراہمی پر وزیر تعلیم کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکالرشپ طلباء کا حق ہے، جو ان کی دہلیز پر پہنچا کر حکومت نے اپنے وعدے کی تکمیل کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہونہار طالبات کو بہت جلد لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے اور اس حوالے سے لیپ ٹاپ سکیم جلد لانچ کی جا رہی ہے۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ تعلیم اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے ذریعے نوجوان نسل کو مضبوط بنایا جائے گا، تاکہ وہ ملک کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔
انہوں نے اسکالرشپ سکیم کی کامیاب تکمیل پر اپنی ٹیم اور تمام متعلقہ افراد کا شکریہ بھی ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

