Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ کا دھابیجی اسپیشل اکنامک زون منصوبے کا کام تیز کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ سندھ کا دھابیجی اسپیشل اکنامک زون منصوبے کا کام تیز کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ سندھ کا دھابیجی اسپیشل اکنامک زون منصوبے کا کام تیز کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ نے حکم دیا کہ کام تیز کر کے رپورٹ کریں۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ آگاہی دی گئی کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کی تعمیر کا کام 10 فیصد ہوا ہے، جبکہ بجلی مہیا کرنے کا کام 70 فیصد ہوچکا ہے، اس کے علاوہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کو گیس مہیا کرنے کا کام مکمل ہوچکا ہے۔

اجلاس میں مراد علی شاہ کو آگاہ کیا گیا کہ دھابیجی زون کی سڑکیں محکمہ ورکس اینڈ سروسز بنا رہی ہے اور 50 فیصد کام ہوچکا ہے، جبکہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کو کو پانی پہنچانے کا کام 30 فیصد ہوچکا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ اکنامک زون کو 10 ایم جی ڈی پانی کی لائن دی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے کام کی رفتار سے مطمئن نہیں ہوں، میں صنعتکاری کے لیے تمام تر اقدامات تیز کرنا چاہتا ہوں، جبکہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے صنعتی پلاٹوں کی فروخت مارچ میں شروع کی جائے گی۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر منصوبہ بندی و ترقی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ماربل سٹی کے کام کو بھی تیز کیا جائے۔

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزیراعلیٰ کے معاون خاص سید قاسم نوید، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری سرمایہ کاری راجا خرم، ڈائریکٹر جنرل پی پی پی یونٹ اسد ضامن اور  سی ای او SEZMC عظیم عقیلی اجلاس میں شریک تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف بدنیتی پر مبنی گمراہ کن مہم کا انکشاف
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
سندھ حکومت کا ڈینگی اور ملیریا کی ٹیسٹ فیس میں کمی کا اعلان
وزیر داخلہ سندھ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
کراچی: افغان کیمپ کی خالی زمین واگزار کرنے کیلئے آپریشن کی تیاری مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version