جو سڑکیں سندھ حکومت نے بنائیں ان کی حالت بہتر ہے، شرجیل میمن

جو سڑکیں سندھ حکومت نے بنائیں ان کی حالت بہتر ہے، شرجیل میمن
سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ جو سڑکیں سندھ حکومت نے بنائیں ان کی حالت بہتر ہے۔
سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سندھ اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری گاڑیوں کے غیرضروری استعمال کی روک تھام کی جائے، پی او ایل کے بڑھتے ہوئے اخراجات کو کم کرنے کی ضرورت ہے، بےکار گاڑیوں کی نیلامی شفاف بنانے کے اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میرپورخاص پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کا پہلا منصوبہ تھا، حیدرآباد میرپورخاص سڑک کو بنے 10 سال ہو چکے ہیں، این ایچ اے کی طرف سے سندھ میں زیادتیاں کی جارہی ہیں، یہ قرارداد پورے پاکستان کے لیے ہونی چاہیے۔
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ میں موٹروے پولیس بھی غیرفعال ہے، جو سڑکیں سندھ حکومت نے بنائیں ان کی حالت بہتر ہے، جو روڈ وفاق نے بنائے ان کا ستیاناس ہو چکا ہے، وفاقی حکومت سے درخواست ہے سندھ پر نظر کرم کرے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News