Advertisement

پریس ایسوسی ایشن سپریم کورٹ کے انتخابات، بول ٹی وی کے ذوالقرنین اقبال صدر منتخب

پریس ایسوسی ایشن سپریم کورٹ کے انتخابات میں بول ٹی وی کے سینئر صحافی ذوالقرنین اقبال بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہو گئے۔

انتخابات میں ذوالقرنین اقبال 27 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل جہانزیب عباسی 11 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

دیگر عہدوں پر بھی زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ غلام نبی یوسفزئی 27 ووٹ لے کر سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل سعید بلوچ کو 11 ووٹ ملے۔ عابد آرائیں نائب صدر جبکہ ابرار استوری کو سیکرٹری فنانس منتخب کر لیا گیا۔

سیکرٹری اطلاعات کے لیے احمد فواد اور شہریار بخاری کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا، جس میں احمد فواد 23 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جبکہ شہریار بخاری 15 ووٹ حاصل کر سکے۔

انتخابات میں گورننگ باڈی کے لیے تین ممبران وسیم ملک، سحرش خان اور نثار عابد بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔

Advertisement

نومنتخب عہدیداران نے اعتماد کا اظہار کرنے پر ممبران کا شکریہ ادا کیا اور عہد کیا کہ وہ صحافی برادری کے مسائل کے حل اور آزادی صحافت کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version