Advertisement

لاہور کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری، 7 سال بعد الیکٹرک بسیں متعارف

7 سال کے طویل انتظار کے بعد لاہور کے شہریوں کے لیے الیکٹرک بسیں پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔

پہلے مرحلے میں 11 الیکٹرک بسیں لاہور پہنچ چکی ہیں، جبکہ مزید 16 بسیں چند دن میں کراچی سے لاہور پہنچائی جائیں گی۔

2018 سے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے متعدد روٹس بند ہونے کے بعد شہری پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت سے محروم تھے۔ تاہم، پنجاب حکومت نے 27 الیکٹرک بسوں کو پہلے فیز میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر چلانے کا اعلان کیا ہے۔

الیکٹرک بسیں روٹ نمبر 3 پر گرین ٹاؤن سے ریلوے اسٹیشن تک چلائی جائیں گی۔

بسوں کی چارجنگ کے لیے گرین ٹاؤن میں چارجنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے۔

Advertisement

ہر بس میں 60 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی، جو ماحول دوست اور آرام دہ سفر فراہم کرے گی۔

بسوں کے کرایوں کا تعین کیبنٹ کمیٹی کرے گی، جبکہ ان الیکٹرک بسوں کا باقاعدہ افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 15 فروری کو کریں گی۔

پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے فیصل آباد اور بہاولپور کے لیے بھی الیکٹرک بسوں کے ٹینڈر جاری کر دیے ہیں، جو صوبے بھر میں جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ سسٹم کے قیام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version