Advertisement

وفاقی وزیر خزانہ ورلڈ اکنامک فورم 2025 کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے سوئس شہر ڈیووس روانہ ہوگئے

وفاقی وزیر خزانہ ورلڈ اکنامک فورم 2025 کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے سوئس شہر ڈیووس روانہ ہوگئے

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ اکنامک فورم 2025 کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے سوئس شہر ڈیووس روانہ ہو گئے ہیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 20 سے 24 جنوری تک جاری رہنے والے ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے دوران مختلف ممالک اور عالمی اداروں کے سیاسی، تجارتی و کاروباری راہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر خزانہ دورہ کے دوران  مختلف نشستوں اور مذاکروں سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے۔

محمد اورنگزیب فورم کے دوران ترقی پذیر معیشتوں پر عالمی قرضوں کے بڑھتے بوجھ کے موضوع پر ایک اعلیٰ سطحی مذاکرے میں بطور پینلسٹ شریک ہوں گے۔

وزیر خزانہ اپنی گفتگو میں مالیاتی پالیسیوں میں تبدیلی اور قرضوں میں پائیداری کے ذریعے مضبوط اور لچکدار معیشتوں کے قیام پر نقطہ نظر بیان کریں گے۔

Advertisement

وزیر خزانہ فورم کے دوران تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں نئی ٹیکنالوجیز بالخصوص اے آئی اور خودکاری کے انقلاب آفرین اثرات پر ایک اعلیٰ سطحی مذاکرے میں بھی بطور پینلسٹ شریک ہوں گے۔

وزیر خزانہ ٹیکنالوجیز کے استعمال سے درست اور منافع بخش تجارت اور سرمایہ کاری کے حصول کے مختلف پہلوؤں پر خیالات کا اظہار کریں گے۔

دورہ کے دوران وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سعودی عرب، مصر اور قطر کے مندوبین وزرا سے ملاقاتیں کریں گے۔

فورم میں شرکت کے دوران وزیر خزانہ کی عالمی مالیاتی و کاروباری اداروں،پائیدار ترقی میں شریک عالمی تنظیموں اور سرمایہ کار اور کمرشل بنکوں بالخصوص مشرق وسطی کے سرمایہ کار بنکوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

وزیر خزانہ دورہ کے دوران پاتھ فائنڈر گروپ کے زیر اہتمام “ڈیجیٹل پاکستان” اور “پاکستان میں سرمایہ کاری” کے موضوعات پر دو علیحدہ مذاکروں میں خصوصی طور پر شریک ہوں گے

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب دورہ کے دوران منتخب بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو انٹرویوز بھی دیں گے۔

Advertisement

ورلڈ اکنامک فورم کا 55 واں سالانہ اجلاس “سمارٹ ٹیکنالوجیز کے دور سے ہم آہنگ رہنے کے لیے تعاون” کے نعرے کے تحت منعقد ہو رہا ہے۔

 ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں متعدد سربراہان مملکت اور حکومتوں، نجی شعبے اور سول سوسائٹی کے رہنما شریک ہو رہے ہیں۔

 نجی شعبے کے ایک ہزار سے زائد اعلیٰ سطحی نمائندے، نوجوان رہنما، سول سوسائٹی اور تعلیمی اداروں کے نمائندے بھی فورم میں شریک ہوں گے۔

 فورم میں حکومتوں اور بڑی بین الاقوامی تنظیموں اور اداروں کے درمیان مختلف اقتصادی اور ترقیاتی شعبوں میں  شراکتوں اور بین الاقوامی تعاون پر مبنی حل پیش کیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version