رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں 2 کروڑ 70 لاکھ کا اضافہ ریکارڈ

رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں 2 کروڑ 70 لاکھ کا اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد: وزارت پارلیمانی امور نے ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تفصیلات جاری کردیں۔
وزارت پارلیمانی امور کے دستاویز کے مطابق گزشتہ 6 سال کے دوران رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں 2 کروڑ 70 لاکھ ووٹرز کا اضافہ ہوا۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں ایک کروڑ 46 لاکھ، سندھ میں 53 لاکھ ووٹرز کا اضافہ ہوا جب کہ خیبر پختونخوا میں 72 لاکھ، بلوچستان میں 12 لاکھ اور اسلام آباد میں 3 لاکھ 90 ہزار ووٹرز کا اضافہ ہوا۔
وزارت پارلیمانی امور کا کہنا ہے کہ پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 53 لاکھ اور سندھ میں 2 کروڑ 77 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 25 لاکھ اور بلوچستان میں 55 لاکھ 26 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 54 ہزار تک پہنچ گئی جب کہ گزشتہ ایک سال کے دوران مجموعی طور پر ملک میں 36 لاکھ 68 ہزار رجسٹرڈ ووٹرز کا اضافہ ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News