Advertisement

کراچی، صارم کے اغوا کا معاملہ، پولیس تحقیقات میں پیش رفت نہ ہوسکی

نارتھ کراچی سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے 7 سالہ صارم کو 8 روز گزرنے کے باوجود تاحال بازیاب نہیں کرایا جا سکا۔

بچے کی گمشدگی پر والدین اور اہلِ خانہ شدید پریشانی کا شکار ہیں، جبکہ پولیس کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔

والد محسن پرویز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کے بعد ایس ایس پی سینٹرل کے دفتر کے باہر احتجاج بھی کیا گیا، لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

ان کا کہنا تھا کہ معاملہ ابتدائی دو دنوں میں دب گیا اور ان کے بیٹے کی بازیابی کے لیے کوئی ٹھوس پیش رفت نظر نہیں آ رہی۔

محسن پرویز کے مطابق آج احتجاج کے دوران ایس ایس پی صاحب کی کال موصول ہوئی، جس میں انہوں نے کیس کی تفصیلات فراہم کیں۔

Advertisement

ایس ایس پی نے بتایا کہ کیس پر کام جاری ہے اور ہر ضلع کی پولیس اس معاملے پر مشترکہ طور پر کام کر رہی ہے۔

صارم کے والد کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا لاپتہ ہوئے آٹھ روز ہو چکے ہیں اور شروع دن سے کسی پر کوئی شک نہیں تھا۔ تاہم، اب کیس آگے منتقل ہو رہا ہے اور وہ دیکھ رہے ہیں کہ رپورٹ میں کیا پیش رفت سامنے آتی ہے۔

اہلِ خانہ نے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھیں اور صارم کی جلد از جلد بازیابی کو یقینی بنائیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد مثبت پیش رفت متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان کے علاقے رکنی کے قریب 5.0 شدت کا زلزلہ
دیوالی کے موقع پر صدر و وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
نیتن یاہو نے امن معاہدے کو روند ڈالا ، عالمی برادری فوری نوٹس لے ، علامہ طاہر اشرفی
افغانستان ، ایران اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ شرائط نرم ، وزارت تجارت کا نوٹیفکیشن جاری
قطر اور ترکیہ معاہدے کے ضامن ہیں ، افغانستان سے تجارت بحالی پراتفاق ہوگیا، خواجہ آصف
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version