Advertisement

’’پاکستان جنوبی ایشیا میں یورپی یونین کا کلیدی شراکت دار ہے‘‘

برسلز میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دسویں سیاسی مذاکرات کا انعقاد

یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے انسانی حقوق اولوف سکوگ نے ​​پاکستان کا ایک ہفتہ طویل دورہ کیا۔

درے کے بعد  یورپی یونین کی جانب سے  اعلامیہ جاری کیا گیا جس کےمطابق  نمائندہ خصوصی نے ​​وفاقی، صوبائی وزراء، عسکری قیادت، اقوام متحدہ کے اداروں، انسانی حقوق کے محافظوں، وکلاء، سول سوسائٹی کی تنظیموں، میڈیا کے نمائندوں اور کاروباری شعبے سے ملاقاتیں کیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ نمائندہ خصوصی نے یورپی یونین کے انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں پاکستان کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں یورپی یونین کا کلیدی شراکت دار ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ہمارا رشتہ جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کی مشترکہ اقدار پر استوار ہے، یہ تعلق اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور بین الاقوامی اصولوں کے مطابق ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ یورپی یونین اس حقیقت کا خیرمقدم کرتی ہے کہ پاکستان GSP+ کا سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والا ملک بن گیا ہے، پاکستانی کاروباروں نے 2014 میں تجارتی اسکیم کے آغاز کے بعد سے یورپی یونین کی مارکیٹ میں اپنی برآمدات میں 108 فیصد اضافہ کیا ہے۔

Advertisement

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ہم جی ایس پی پلس کے موجودہ مانیٹرنگ سائیکل کے وسط مدت کے قریب پہنچ رہے ہیں، ہم پاکستان کو اپنے اصلاحاتی راستے پر جاری رکھنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

یورپی یونین کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان آنے والے نئے GSP+ ضابطے کے تحت دوبارہ درخواست کی تیاری کر رہا ہے، جی ایس پی پلس کے تحت تجارتی فوائد کا انحصار مسائل کی فہرست کو حل کرنے پر ہونے والی پیش رفت پر ہے، انسانی حقوق، اور ٹھوس اصلاحات ضروری ہیں۔

یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی نے دورے کے دوران چیف جسٹس سے ملاقات بھی کی، چیف جسٹس سے ملاقات میں جوڈیشل بیک لاگ کے ساتھ ساتھ عدلیہ کی سالمیت اور آزادی پر بات چیت ہوئی۔

 دورے کے دوران، نمائندہ خصوصی نے انسانی حقوق کے قومی کمیشن کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے انسانی حقوق کمیشن کی آزادی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا، جی ایس پی پلس مانیٹرنگ مشن کے تناظر میں، نمائندہ خصوصی کی تمام متعلقہ بین الاقوامی کنونشنز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر بات چیت  ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی نے ​​پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور پنجاب میں اقلیتی امور کے وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ سے ملاقات کی۔

 نمائندہ خصوصی نے مسیحی اور قادیانیوں کے نمائندوں سمیت اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کے لیے لاہور کا بھی دورہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: لیاری ایکسپریس وے گارڈن سے ماڑی پور تک ٹریفک کیلئے بند
آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام‘ ریلیز کردیا گیا
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
قطری وزارت خارجہ کی جانب سے دوحہ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا
پاکستان نے پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کردیا
موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version