سعید غنی کی گٹر میں گرنے والے بچے کے معاملے پر ایوان میں وضاحت

سعید غنی کی گٹر میں گرنے والے بچے کے معاملے پر ایوان میں وضاحت
کراچی: وزیر بلدیات سعید غنی نے گٹر میں گرنے والے بچے کے معاملے پر ایوان میں وضاحت پیش کردی۔
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے ایوان میں وضاحت ہپیش کرتے ہوئے کہا کہ بچے کا گٹر میں گرنے والا وقعہ افسوس ناک ہے لیکن کراچی کی بدقسمتی ہے کہ کئی علاقوں میں میں ہول پر ڈکھن لگانے کے بعد اُٹھا دیے جاتے ہیں۔
سعید غنی نے بتایا کہ کراچی میں مین ہولز کی تعداد چار لاکھ سے زیادہ ہے جب کہ یوسیز کو کہا ہے کہ مین ہولز کے ڈکھن ترجیحات میں شامل کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہریوں سے درخواست ہے کہ اپنے علاقوں میں ڈکھن چوری پر نظر رکھیں، تمام یوسیز کو کہا ہے کہ دس ڈکھن کی ضرورت ہے تو سو بنا کر رکھیں۔
وزیر بلدیات سندھ مزید کہتے ہیں کہ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے لیکن بطور شہری بھی ڈکھن چوری کو روکنا شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

