Advertisement

سانگھڑ، بجلی چوری کے خلاف حیسکو اور رینجرز کا مشترکہ کریک ڈاؤن

سانگھڑ میں حیسکو (حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی) اور رینجرز نے بجلی چوری کے خلاف ایک بڑا آپریشن کیا، جس کی سربراہی ایس ڈی او ارشاد لغاری نے کی۔

اس آپریشن میں غیر قانونی کنڈا کنکشنز کے خاتمے اور واجبات کی وصولی کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے۔

ایس ڈی او ارشاد لغاری کے مطابق اس مہم کے دوران ایک ہزار سے زائد غیر قانونی کنڈا کنکشنز منقطع کیے گئے۔

آپریشن کے دوران بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر بھی کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں 25 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی ہے۔

 ایس ڈی او کا کہنا ہے کہ واجبات کی وصولی اور بجلی چوری کے خلاف یہ مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی۔

Advertisement

ایس ڈی او ارشاد لغاری نے شہریوں کو متنبہ کیا کہ وہ بجلی کے غیر قانونی کنکشن ختم کریں اور واجبات ادا کریں۔ بصورت دیگر، کنڈا کنکشنز منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

ایس ڈی او حیسکو نے واضح کیا کہ بجلی چوری کو روکنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔ غیر قانونی کنڈا کنکشنز کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ضبط شدہ تاروں کو بھی حکام کی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

حیسکو حکام کے مطابق، یہ کارروائیاں علاقے میں بجلی کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے اور غیر قانونی سرگرمیوں کو ختم کرنے کے لیے جاری رہیں گی۔ ان مہمات کا مقصد عوام میں بجلی کے قانونی استعمال کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانیوں کی زندگیاں خطرے میں
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version