Advertisement

سندھ حکومت کی ترجمان کا امیر جماعت اسلامی کو کرارا جواب

حکومتِ سندھ کی ترجمان اور ایم پی اے سعدیہ جاوید نے جماعت اسلامی کے امیر کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے جماعت اسلامی کی پیٹ میں مروڑیں اٹھ رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ “جماعت اسلامی اور دیگر کے جرائم پیپلز پارٹی کے کھاتے میں نہ ڈالے جائیں۔

سعدیہ جاوید نے جماعت اسلامی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں دہشت گردی اور نسلہ ٹاور جیسے مسائل جماعت اسلامی کے ٹریڈ مارک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ناظم نے کراچی کے ماسٹر پلان کو برباد کیا، جس کا خمیازہ آنے والی نسلوں کو بھگتنا پڑے گا۔

ترجمان حکومت سندھ نے جماعت اسلامی کی سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ناکامیوں اور جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے تعصب اور تقسیم کی سیاست کے پیچھے منہ چھپانا جماعت اسلامی کا وطیرہ ہے۔

سعدیہ جاوید نے کراچی میں امن قائم کرنے کا کریڈٹ پیپلز پارٹی کو دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں امن قائم کرنا پیپلز پارٹی کا طرہِ امتیاز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن نے کراچی کو ترقی کی راہ پر گامزن اور بھائی چارے کا گہوارہ بنا دیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پورے ملک کی طرح آج کراچی کی سیاست کا محور اور مرکز بھی بلاول بھٹو زرداری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version