پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل پانچویں بار سرپلس ہوگیا

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل پانچویں بار سرپلس ہوگیا
اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل پانچویں بار سرپلس ہوگیا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ مالی سال 25 کی پہلی ششماہی میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 1.2 ارب ڈالر سرپلس ہوگیا، دسمبر 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ میں سالانہ 109 فیصد نمو ہوئی، جبکہ دسمبر 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ 58 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔
مرکزی بینک کے مطابق نومبر 2024 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 68 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سرپلس تھا، ماہانہ بنیادوں پر کرنٹ اکاؤنٹ میں 15 فیصد کی کمی ہوئی، جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 40 کروڑ خسارے میں تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News