Advertisement

شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے معمار تھے، صدر مملکت

شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے معمار تھے، صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے معمار تھے۔

صدر آصف زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 97 ویں یوم پیدائش کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 97 ویں یوم پیدائش پر وژنری رہنما کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انہوں نے پاکستان کی تقدیر بدلی اور بے آوازوں کی آواز بنے۔

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو بے مثال ذہانت، حوصلے اور کرشماتی شخصیت کے حامل سیاستدان تھے، انہوں نے ہمیں پہلا متفقہ طور پر منظور شدہ 1973 کا آئین دیا اور پارلیمانی، جمہوری اور وفاقی طرز حکومت کی بنیاد رکھی۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے معمار تھے، ہمارا ایٹمی پروگرام ہماری خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ میں کلیدی حیثیت کا حامل ہے۔

انکا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں پاکستان نے چین اور دیگر کئی دوست ممالک کے ساتھ خارجہ تعلقات کو مضبوط کیا، شہید بھٹو نے صنعتی اور تکنیکی شعبے کو ترقی دی، انہوں نے روسی تعاون سے کراچی میں پاکستان اسٹیل ملز کا قیام عمل لایا۔

Advertisement

صدر مملکت نے کہا کہ شہید بھٹو نے ہماری دفاعی صنعت کو ترقی دی جس سے ہماری دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا، ان کی مدبرانہ حکمت عملی کی وجہ سے 1974 میں پاکستان نے اسلامی سربراہی کانفرنس کی میزبانی کی، کانفرنس نے مسلم دنیا کے رہنماؤں کو امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور تعاون کو بڑھانے کے لیے اکٹھا کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو کی کوششوں نے ترقی پذیر ممالک اور اسلامی دنیا میں پاکستان کے قائدانہ کردار کو تقویت بخشی، انہوں نے پسماندہ افراد کو بااختیار بنانے اور معاشی تفاوت کو ختم کرنے پر بھی توجہ دی۔

آصف زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اصولوں پر سمجھوتہ کرنے کے بجائے پھانسی کے پھندے کا سامنا کیا، اُن کی قربانی نے شہید بھٹو کو مزاحمت اور استقامت کی شمع کے طور پر امر کر دیا۔

صدر کا کہنا تھا کہ آئیے جمہوریت، مساوات اور سماجی و اقتصادی انصاف کے شہید بھٹو کے نظریات کے لیے اپنے عزم کی تجدید کریں، ترقی پسند، خودمختار، اور جامع پاکستان کا شہید بھٹو کا خواب آج پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایک ایسے پاکستان کی تعمیر کے مشن کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے جہاں عوام کا راج ہو اور جہاں ہر شہری کو یکساں مواقع میسر ہوں، آئیے ملک کو موجودہ چیلنجز سے نکالنے اور پاکستان کو ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے مل کر کام کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version