Advertisement

ایف بی آر کا ایک ہزار سے زائد ہونڈا سٹی کاریں خریدنے کا فیصلہ

ایف بی آر کا ایک ہزار سے زائد ہونڈا سٹی کاریں خریدنے کا فیصلہ

ایف بی آر کا ایک ہزار سے زائد ہونڈا سٹی کاریں خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایک ہزار سے زائد ہونڈا سٹی کاریں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایف بی آر نے ہونڈا اٹلس کارز کو 1010 گاڑیاں خریدنے کے لئے لیٹر آف انٹینٹ لکھ دیا ہے جب کہ نئی خریدی جانے والی 1010 گاڑیوں کی تخمینہ لاگت 6 ارب روپے سے زائد ہوگی۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق گاڑیوں کی خریداری 2 مراحل میں کی جائے گی جس کے لیے ایف بی آر مکمل رقم ادا کرے گا جب کہ 1010 گاڑیوں کی خریداری کے لئے 3 ارب کی پیشگی ادائیگی کی جائے گی۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 3 ارب 500 گاڑیوں کی مکمل ادائیگی کے طور پر تصور کیے جائیں گے، 500 گاڑیوں کی پہلی کھیپ کی ترسیل کے بعد بقیہ ادائیگی کی جائے گی جب کہ 1010 گاڑیوں کی ڈیلوری جنوری سے مئی کے دوران کی جائے گی۔

ترجمان ایف بی آر نے بتایا کہ پہلے فیز میں جنوری میں 75، فروری میں 200 گاڑیاں ڈیلیور کی جائیں گی، پہلے فیز میں مارچ میں 225 ہونڈا سٹی کاروں کی ڈیلوری کی جائے گی جب کہ دوسرے فیز میں اپریل میں 250، مئی میں 260 گاڑیاں ڈیلیور کی جائیں گی۔

Advertisement

ایف بی آر نے مزید بتایا کہ گاڑیوں کی خریداری ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کا حصہ ہے، گاڑیاں فیلڈ افسران کی استعداد کار بہتر بنانے کے لیے خریدی جارہی ہیں جب کہ یہ گاڑیاں صرف فیلڈ افسران کے لیے ہی ہوں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار کی سطح عبور
پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں 6 فیصد کی کمی
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
کراچی: سنار سے ایک کروڑ 27 لاکھ روپے کی بڑی ڈکیتی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version