Advertisement

ذوالفقار حمید نے خیبر پختونخوا کے نئے آئی جی پولیس کے طور پر چارج سنبھال لیا

نئے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

سینٹرل پولیس آفس پشاور میں ایک باضابطہ تقریب کے دوران چاق و چوبند دستے نے نئے آئی جی پولیس کو سلامی پیش کی، اس موقع پر ذوالفقار حمید نے پولیس شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور ان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ذوالفقار حمید اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی پی سپیشل برانچ لاہور کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ نئے آئی جی نے دہشت گردی کے خلاف خیبر پختونخوا پولیس کی دلیری اور شجاعت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیوں کی معترف ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک ہم اپنے فرائض کو عبادت سمجھ کر ادا کرتے رہیں گے۔

ذوالفقار حمید کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس نے ہمیشہ عوام کی خدمت اور امن کے قیام کے لیے بھرپور عزم اور حوصلے کے ساتھ کام کیا ہے، اور ان کا عزم ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا تاکہ صوبے میں امن قائم رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version