پی ٹی آئی اور فتنہ الخوارج کا نشانہ پاکستان، معیشت اور پاک فوج

پی ٹی آئی اور فتنہ الخوارج کا نشانہ پاکستان، معیشت اور پاک فوج
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور فتنہ الخوارج کا نشانہ پاکستان، معیشت اور پاک فوج ہیں۔
پی ٹی آئی اور پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے والی کالعدم تنظیم فتنہ الخوراج کے ایجنڈے میں حیرت انگیز مماثلت پائی جاتی ہے، شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی اور فتنہ الخوراج پاکستان کیخلاف مہم میں ایک صفحے پر ہیں۔
جس طرح فتنہ الخوراج اپنے مطالبات کیلئے دہشتگردی کا استعمال کرتی ہے اسی طرح واضح طور پر ہمیں نظر آتا ہے کہ پی ٹی آئی بھی بانی کی ہدایات کے مطابق اپنے مطالبات کیلئے شدت پسندی کا راستہ اختیار کرتی ہے اور ان دونوں کا نشانہ پاکستان، پاکستان کی معیشت اور پاکستانی افواج ہیں۔
اس وقت سب کو واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ عسکری قیادت اور حکومت کے باہمی تعاون سے پاکستان کی معیشت ترقی کے سفر پر گامزن ہے، غیر ملکی اور ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد حکومتی یقین دہانیوں کے بعد بحال ہوا ہے اور اب پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری آنا شروع ہو گئی ہے۔
اسی وجہ سے گزشتہ سال کے دوران بھی اور اب نئے سال کے آغاز پر بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں بہتری نظر آتی ہے، مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے۔ شرح سود میں بھی کمی آرہی ہے اور قوی امید ہے کہ یہ سنگل ڈیجٹ تک آجائے گی۔
پاکستانی معیشت کی یہ ترقی دراصل پاکستان کے درخشاں مستقبل کی نوید سنائی رہی ہے جو ملک دشمن بالخصوص بھارت اورصہیونی لابیز کو ایک آنکھ نہیں بھارہی ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں ان لابیز کی سہولت کار جماعت پی ٹی آئی نے فوجی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے اور مسلسل سوشل میڈیا کے ذریعے پروپیگینڈا بھی جاری ہے۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں پاکستانی عوام نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا جو اب تک جاری ہے، اس کے ردعمل کے طور پر اسرائیل نواز جماعت پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر پاکستانی مصنوعات کو فوجی مصنوعات کا نام دیکر بائیکاٹ کی مہم شروع کی گئی۔
پاکستانی عوام کی جانب سے اس بائیکاٹ پر سرد مہری نے پی ٹی آئی اورآپریشن گولڈ سمتھ کو بوکھلاہٹ کا شکار کردیا ہے۔
حیران کن طور پر فتنہ الخوراج کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ آئندہ فوجی مصنوعات اور اداروں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جائے گا اور تنبیہ کی گئی کہ عوام فوج سے منسلک کسی بھی ادارے سے دور رہیں۔
حیران کن اور تشویش ناک امر یہ ہے کہ پہلے پی ٹی آئی کی جانب سے منظم انداز میں بائیکاٹ کی مہم چلائی گئی پھر اس کی ناکامی کو دیکھتے ہوئے کالعدم دہشتگرد تنظیم کی مدد سے اداروں کو نشانے بنانے کا اعلامیہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی اور فتنہ الخوراج کے سہولت کار اور ماسٹر مائنڈ ایک ہی ہیں جو ہر صورت پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں۔
یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ پی ٹی آئی کے بعد فتنہ الخوراج کی جانب سے آنے والا بیان دونوں جماعتوں کے مذموم عزائم کوبری طرح بے نقاب کر رہا ہے اور عوام کے سامنے ان کا اصل چہرہ آرہا ہے۔
جس طرح عوام نے پی ٹی آئی کے بائیکاٹ کے پروپیگینڈے کو یکسر مسترد کیا اسی طرح دہشتگردی کیخلاف صف آراء افواج پاکستان اور عوام مل کر فتنہ الخوراج کے مذموم مقاصد کو بھی بری طرح ناکام کریں گے، انشاء اللہ کوئی بھی طاقت پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

