Advertisement

پاکستانی معیشت استحکام کی راہ پر گامزن، برآمدات میں مسلسل اضافہ

پاکستانی معیشت استحکام کی راہ پر گامزن، برآمدات میں مسلسل اضافہ

پاکستانی معیشت استحکام کی راہ پر گامزن، برآمدات میں مسلسل اضافہ

برآمدات کامسلسل بڑھتا ہوا سلسلہ پاکستان کے معاشی استحکام کی مثال ہیں، پاکستان کی برآمدات مالی سال 25-2024 کے چھ ماہ میں 16.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، برآمدات میں گزشتہ سال کےمقابلے میں 10.52 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔

دسمبر 2024 میں برآمدات 2.841 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو نومبر کے اعداد و شمار کے مقابلے میں 0.28 فیصد زیادہ ہے۔ جولائی تا نومبر کی مدت میں برآمدات 13.6 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں جو کہ 12.5 فیصد شرح نمو کی نمائندگی کرتی ہیں۔

حکومتی اقدامات برآمدات کےفروغ اورمعیشت کےاستحکام کا اہم ذریعہ ہیں، تجارتی پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے حکومتی پالیسیوں نے کلیدی کردار ادا کیا، پاکستان کی برآمدات عالمی منڈی میں مسابقت کے لیے مضبوط بنیادیں فراہم کر رہی ہیں۔

معاشی ترقی اورعالمی تجارت میں پاکستان کی شمولیت میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے، حکومت برآمدات کو فروغ دینے کے لیے مراعات ا ور تجارتی سہولیات فراہم کررہی ہے۔

واضح رہے کہ برآمدات میں اضافہ معیشت کو مستحکم کرنے اور زرمبادلہ بڑھانے میں مددگار ہے، عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت بھی دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version