Advertisement

پی ٹی آئی بانی نے قوم کے 80 ارب روپے ہڑپ کیے، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات

کے پی میں سرکاری خزانےسے اربوں روپےسوشل میڈیاپر پروپیگنڈے کیلئےدیاجاتاہے، عطاتارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین نے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرعطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ (تقریباً 80 ارب روپے) کی لوٹی گئی رقم سے لاہور میں گھر تعمیر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس میں شریک ملزمان کو عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

عطا تارڑ نے الزام عائد کیا کہ بشریٰ بی بی نے فرح گوگی کے ساتھ مل کر بدعنوانی کی اور قومی دولت لوٹی۔ انہوں نے کہا، “یہ پہلی بار سنا ہے کہ 5 قیراط کے ہیرے کی انگوٹھی بھی ہوتی ہے، اور یہ ہمیں بشریٰ بی بی کے ذریعے معلوم ہوا۔”

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے کسی بھی فرد کے پاس بانی چیئرمین کی آمدنی کے ذرائع کا کوئی جواب نہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب پی ٹی آئی بانی خود کو سیرت پر چلنے والا کہہ رہے ہیں، لیکن حقیقت میں انہوں نے قوم کے اربوں روپے ہڑپ کیے۔

حکومتی موقف کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ہونے والی کرپشن کے اثرات عوام پر بھی مرتب ہوئے، اور اس معاملے میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version