Advertisement

حافظ نعیم الرحمن کا آئی پی پیز کے خلاف 31 جنوری کو ملک بھر میں احتجاج اور دھرنے کا اعلان

جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمن نے آئی پی پیز (انڈپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز) کے خلاف ملک بھر میں 31 جنوری کو احتجاج اور دھرنوں کا اعلان کیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز مافیا کے خلاف احتجاجی تحریک کو ازسرنو شروع کیا جائے گا، اور دھرنوں میں عوام کو آئندہ کی حکمت عملی اور کاروڈ میپ دیا جائے گا۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی کے بل کم کیے جائیں، ناجائز ٹیکسز ختم کیے جائیں، اور پیٹرول کی لیوی میں کمی کی جائے۔

حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ سرکاری مراعات ختم کر کے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا جائے اور جاگیرداروں پر ٹیکس عائد کیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمن نے اپنے بیان میں کہا کہ ہر دور میں عوام کا خون نچوڑا جاتا ہے، جاگیرداروں، وڈیروں اور مافیا کو کھلی چھوٹ دی جاتی ہے۔

Advertisement

انہوں نے پارلیمنٹ اراکین کی تنخواہوں میں 140 فیصد اضافے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ قوم حساب لے گی۔

حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کی جانب سے پییکا (PECA) کے جاری کردہ ترمیمی آرڈیننس کو بھی مسترد کر دیا، اور اس آرڈیننس کو آزادی اظہار رائے اور صحافت کا گلہ گھوٹنے کے مترادف قرار دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version