Advertisement

رحمتوں اور برکتوں والی رات شبِ معراج آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

شب معراج آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے اور ملک بھر میں مساجد کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

اس شب مساجد میں چراغاں، خصوصی محافل اور عبادات کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں علمائے کرام اور مقررین واقعہ معراج اور اس کی فضلیت پر روشنی ڈالیں گے۔

محفل معراج النبیؐ میں نعت خواہاں حضور اکرمﷺ کی شان مبارک میں ہدیہ عقیدت و نعت پیش کریں گے۔

یاد رہے کہ 27 رجب المرجب کی شب نبی آخرالزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا گیا، جب حضرت جبرائیل براق لے کر سرکار دو عالمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی اے اللہ کے رسولﷺ، آپ کا رب آپ سے ملاقات چاہتا ہے۔

اس مقدس سفر کیلئے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم براق پر سوار ہوئے، آپﷺ مکہ سے مسجد اقصیٰ گئے اور وہاں تمام انبیائے کرام کی نماز کی امامت فرمائی، پھر آپ کو آسمانوں میں اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرانے کیلئے لے جایا گیا، وہاں رسول اکرمﷺ کو جنت اور دوزخ بھی دکھائی گئی۔

Advertisement

اسی سفر میں نماز بھی فرض ہوئی، امت مسلمہ کیلئے معراج النبیﷺ کا سب سے بڑا تحفہ نماز ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version