Advertisement

روانڈا نے گوما میں پھنسے پاکستانیوں کو داخلے کی اجازت دے دی

روانڈا کے حکام نے گوما شہر میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، تقریباً 150 پاکستانی گوما میں پھنسے ہوئے تھے اور اب تک 75 پاکستانیوں کو روانڈا منتقل کیا جا چکا ہے۔

پاکستانی ہائی کمیشن کیگالی نے متاثرہ شہریوں کے لیے رہائش اور کھانے کا انتظام کیا ہے، اور وہ پاکستانی کمیونٹی سے بھی رابطے میں ہیں تاکہ شہریوں کی شناخت کی جا سکے اور ان تک پہنچا جا سکے۔

ہائی کمیشن کا عملہ مدد کی درخواست کرنے والے ہر پاکستانی سے رابطے میں ہے اور وہ سرحدی شہر بکاؤو میں بھی پاکستانیوں تک پہنچ رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں مزید پاکستانیوں کے روانڈا جانے کا امکان ہے، اور کوئی بھی متاثرہ پاکستانی ہائی کمیشن سے دیے گئے نمبروں پر رابطہ کر سکتا ہے۔

Advertisement

ہائی کمیشن اپنے تمام شہریوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے متحرک ہے اور ان کی مکمل معاونت کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version