Advertisement

پیپلزپارٹی، حکمران جماعت ن لیگ سے ایک بار پھر ناراض

پیپلزپارٹی، حکمران جماعت ن لیگ سے ایک بار پھر ناراض

پیپلزپارٹی، حکمران جماعت ن لیگ سے ایک بار پھر ناراض

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے یکسر نظر انداز کرنے پر پیپلزپارٹی، ن لیگ سے ایک بار پھر ناراض ہوگئی۔

پی پی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی حکومت کی جانب سے یکسر نظر انداز کرنے پر ناراض ہے، قومی اسمبلی میں  کورم توڑنے کا مقصد ناراضگی کا اظہار تھا جب کہ پیپلزپارٹی اہم معاملات پر مشاورت نہ ہونے پر شدید برہم ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت اہم معاملات پر پیپلزپارٹی کو اعتماد میں نہیں لے رہی، دریائے سندھ سے لنک کینال کے معاملے پر مشاورت نہیں ہوئی اور پی ٹی آئی سے مذاکرات پر بھی پیپلزپارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات شروع کرنے پر پی پی سے مشاورت نہیں ہوئی جب کہ ن لیگ سے زیادہ مذاکرات کا تجربہ رکھنے والی جماعت پیپلزپارٹی ہے لہذا پی ٹی آئی سے مذاکرات پر اعتماد میں لینے پر معاملات زیادہ بہتر ہوتے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پی پی قیادت پر موجودہ صورت حال میں پارٹی کا شدید دباؤ ہے۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹرز اور ایم این ایز شدید بد دلی کا شکار ہیں جب کہ پیپلزپارٹی کی قیادت وزیراعظم سے ملاقات کی خواہش مند ہے۔

Advertisement

ذرائع نے مزید بتایا کہ بلاول بھٹو اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کی خواہش لے کر اسلام آباد پہنچے ہیں، بلاول بھٹو کی رواں ہفتے اسلام آباد میں اہم ملاقاتوں کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version