Advertisement

بعد از 14 سال سزا ضمانت کے امکانات کم ہیں، اعظم نذیر تارڑ

بعد از 14 سال سزا ضمانت کے امکانات کم ہیں، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ بعد از 14 سال سزا ضمانت کے امکانات کم ہیں۔

پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تھی اس سے پہلے میڈیا نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی تحقیقات سامنے لائی، اس کیس میں 190 ملین پاؤنڈ سیٹلمنٹ ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ رقم وفاقی حکومت کو واپس ملنے تھے، پیسہ وفاقی حکومت کے اکاؤںٹ میں آنا تھا مگر شہزاد اکبر برطانیہ سے معاہدہ کر چکے تھے، وہ پیسہ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آیا، اس کیس میں وہ اپنے ڈیفنس میں ثبوت پیش کرتے ناکہ میڈیا میں باتیں کرتے۔

اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ آج بنیادی کیس کا فیصلہ آیا ہے، عدالت نے تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، بعد از 14 سال سزا ضمانت کے امکانات کم ہیں۔

’’190 ملین پاؤنڈ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، انصاف کا بول بالا ہوا‘‘

Advertisement

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا میگا کرپشن اسکینڈل ہے، 80ارب روپے کا ڈاکہ مارا گیا معافی کس بات کی دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن ان معاملات پربنتاہے جن پر ابہام ہو، 190 ملین پاؤنڈ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، انصاف کا بول بالا ہوا، جائیداد کی قرقی کی طرف بھی یہ معاملہ جاتا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ مذاکرات صرف مذاکراتی کمیٹیوں میں ہورہے ہیں، بشریٰ بی بی کا مذاکرات میں کوئی کردار ابھی تک نظر نہیں آیا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سمجھتا ہوں پی ٹی آئی کو مذاکرات جاری رکھنے چاہئیں، بانی، بشریٰ بی بی نے سارا پیسہ اس شخص کو دیا جس سے ضبط کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانی پھنس گئے ، زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version