Advertisement

اڑان پاکستان منصوبہ ملک کو معاشی ٹیک آف دے گا، احسن اقبال

پائیدار ترقی کے حصول کیلئے خواتین کو بھرپور مواقع فراہم کر رہے ہیں، احسن اقبال

پائیدار ترقی کے حصول کیلئے خواتین کو بھرپور مواقع فراہم کر رہے ہیں، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اڑان پاکستان منصوبہ ملک کو معاشی ٹیک آف دے گا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معاشی ترقی کے لیے امن و استحکام کا تسلسل ناگزیر ہے جب کہ حکومت پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔

احسن اقبال نے بتایا کہ اڑان پاکستان منصوبہ ملک کو معاشی ٹیک آف دے گا جب کہ 5 سالہ اڑان پاکستان منصوبہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ معاشی ترقی کے لیے کردار ادا کیا، 2018 کی نام نہاد تبدیلی نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا۔

وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ 2018 سے 2022 تک کوئی معاشی ترقی کا منصوبہ نہیں شروع کیا گیا جب کہ پاکستان کو پی ٹی آئی دور میں معاشی دلدل میں دھکیل دیا گیا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اڑان پاکستان منصوبہ 24 کروڑ عوام کے خوابوں کا منصوبہ ہے، پاکستان کے لیے اڑان بھرنے کا یہ چوتھا موقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں ہم اڑان بھرنے کے 3 مواقع کریش کرچکے ہیں جب کہ 60 کےعشرے میں جنگ کے بعد معاشی ترقی کے سفر سے بچھڑگئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version