لاڑکانہ، باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

لاڑکانہ کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی الٹنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔
یہ واقعہ موہنجوڈارو کے قریب گاؤں ڈھنڈ میں پیش آیا، جہاں ٹریکٹر بے قابو ہو کر پانی کے تالاب میں الٹ جانے سے ایک 50 سالہ خاتون زرینہ، 10 سالہ بچی بسما، 14 سالہ نوجوان ماجد اور عبداللہ کیریو جاں بحق ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایئرپورٹ تھانہ پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس نے پانی کے تالاب میں اتر کر زخمی بچی کو زندہ بچا لیا۔ پولیس اہلکار ایس ایچ او ایئرپورٹ نے بچی کو پانی سے نکال کر فوری طور پر طبی امداد کے لیے چانڈکا اسپتال منتقل کیا۔
پولیس نے دیگر جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو کاندھوں پر اٹھا کر گاڑی میں بٹھایا اور اسپتال منتقل کیا۔ اسپتال میں نعشوں اور زخمیوں کو داخل کرایا گیا، جبکہ زخمی بچی کی حالت اب بہتر بتائی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News