حلف کی پاسداری کی جائے تو سارے مسئلے حل ہوجائیں گے، جسٹس منصور علی شاہ

حلف کی پاسداری کی جائے تو سارے مسئلے حل ہوجائیں گے، جسٹس منصور علی شاہ
کراچی: سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ حلف کی پاسداری کی جائے تو سارے مسئلے حل ہوجائیں گے۔
جسٹس منصورعلی شاہ نے کراچی بارایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ضمیر کے مطابق فیصلےکرناہوں گے، آپ اپنے حلف کے ساتھ کھڑے رہیں، آپ نے جو حلف لیا ہے اسے توڑنا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ باعث فخرہےمیں آج اس تقریب میں موجود ہوں، حلف الفاظ نہیں ہوتے، بہت گہرے معنی رکھتے ہیں، حلف کے ذریعے انصاف، قانون کی بالادستی کے لیے وعدہ ہے، حلف بتاتا ہے مشکل حالات کا سامنا کیسے کرنا ہے۔
جسٹس منصورعلی شاہ نے مزید کہا کہ جب مشکل حالات کا سامنا ہو تو حلف پڑھ لیا کریں، حلف کی پاسداری کی جائے تو سارے مسئلے حل ہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News