Advertisement

مذاکرات کے نتائج چاہیے تو پی ٹی آئی سائیڈ شو بند کرے، خواجہ آصف

خواجہ آصف

خواجہ آصف / فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر پی ٹی آئی کو مذاکرات کے نتائج چاہیے تو اپنے سائیڈ شو کو بند کریں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ جو کچھ کل قومی اسمبلی میں کیا گیا وہ مذاکرات سے ان کی وابستگی اور نیت پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف چاہتی ہے کہ مذاکرات میں سے کچھ نکلے تو اپنے سائیڈ شو بند کرے کیونکہ جب بھی مذاکرات ہوتے ہیں تو فریقین جارحیت بند کر دیتے ہیں۔

خواجہ آصف کہتے ہیں کہ انہوں نے جو زبان استعمال کی ہے اس سے عیاں ہے کہ مذاکرات صرف ایک سموک اسکرین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو حکومت نے کبھی ڈیل کی کوئی پیشکش نہیں کی جب کہ ہم ان کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کرسکتے کیونکہ فیصلے عدالتوں نے کرنے ہیں۔

Advertisement

وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مختلف مواقع پر ایسی باتیں کی ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ڈیل چاہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کے ساتھ پس پردہ کوئی بات چیت نہیں چل رہی، وزیراعلی کے پی کے اپنی سرکاری حیثیت میں کچھ روابط ضرور ہیں لیکن انہیں بھی بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version