Advertisement

کراچی کے امن و امان پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، علی خورشیدی

کراچی کے امن و امان پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، علی خورشیدی

کراچی کے امن و امان پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، علی خورشیدی

قائد حزب اختلاف علی خورشیدی نے کہا کہ کراچی کے امن و امان پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد میں رہنما ایم کیوایم علی خورشیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب شہر کراچی کے باسی ہیں اس شہر کے ہم سب پر بڑے احسانات ہیں، کراچی سندھ کے بجٹ میں نوے فیصد سے زائد حصہ ڈالتا ہے۔

 علی خورشیدی نے کہا کہ کراچی معاشی، سیاسی، سماجی حوالے سے پورے ملک میں ممتاز ہے، کراچی شہر کا امن بہت اہمیت رکھتا ہے اگر امن ہوگا تو معیشت ہوگی، جبکہ کراچی شہر نے پچھلے چالیس سالوں سے ایم کیو ایم کو مینڈیٹ دیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو اس شہر کا امن سب سے زیادہ عزیز ہے،گذشتہ آٹھ سال سے اس شہر کی جو صورتحال ہے وہ کسی سے ڈھکی چُھپی نہیں ہے، احتجاج ہر شخص کا حق ہے لیکن احتجاج کو بنیاد بنا کر شہریوں کو تنگ کرنا بھی قبول نہیں ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ احتجاج کی وجہ سے کراچی شہر نے مشکل کا مقابلہ کیا ہے، ریاست کی رٹ کسی کو بھی چیلنج نہیں کرنی چاہیئے، کراچی میں ہر مہذب اور فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ رہتے ہیں۔

Advertisement

علی خورشیدی نے کہا کہ اس شہر میں دوبارہ فرقہ وارانہ فسادات کی سازش تو نہیں ہو رہی؟ ملک دشمن قوتوں کی ان معاملات پر گھری نظر ہوتی ہے، کراچی کے شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ اس قسم کے فسادات کا حصہ نہ بنیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس شہر کو اپنا سمجھتے ہیں کراچی کا امن بھی ہماری ذمہ داری ہے، دھرنےکوختم کرنےکیلئےسندھ حکومت پہلےبھی توکام کرسکتی تھی، دھرنےکوکافی دن ہوگئے کیا حکومت ستوپی کرسورہی تھی؟ فریقین کی بات سننا اس صوبے کی ذمے داری تھی۔

علی خورشیدی نے کہا کہ اس صوبے میں مسئلہ تو 3 مہینے سے چل رہے ہیں، مسئلےکاحل ضروری نہیں اسلام آبادپر چڑھائی کرنا تھا، کراچی میں پورے پاکستان سے تعلق رکھنے والےلوگ رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کوایگل آئی رکھنےکی ضرورت ہےجوامن کوخراب کرنےمیں لگی ہے، ایسی صورتحال کادوسرے لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں، ملک دشمن عناصر کی ایسے معاملات پر بہت گہری نظر ہوتی ہے۔

علی خورشیدی نے کہا کہ رٹ کو چیلنج کیاگیا تو ریاست حرکت میں آئے گی، پاکستان کی سالمیت پر کوئی آنچ آنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سے اختلاف اپنی جگہ لیکن سندھ پولیس ہماری پولیس ہے، کراچی میں پولیس کے افسران اور جوانوں پر حملا کسی طور قابل قبول نہیں، صوبائی وزیر داخلہ کل ٹی وی پر نظر آئے، اس سے پہلے بات کر لیتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم شہباز شریف دورہ ملائیشیا مکمل کر کے وطن واپس روانہ
کراچی: بھتہ خوری کے واقعات میں تشویشناک اضافہ
بین الاقوامی یونیورسٹی ملائیشیا سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنااعزازہے، وزیراعظم
پاکستان اور ملائشیا کا 21 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری دو طرفہ تعلقات، تجارت، دفاعی تعاون اور فلسطین کے حق میں یکجہتی کا اظہار
پاکستان اور ملائیشیا میں تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، وزیراعظم
سندھ حکومت کا اہم اقدام: ایس ٹی آر پالیسی پر شکایات کے ازالے کے لیے کمیٹی قائم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version