Advertisement

طلبہ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے دور رہیں، ترجمان اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ

طلبہ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے دور رہیں، اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ

طلبہ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے دور رہیں، اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ

اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ نے طلبہ کو جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ انٹرمیڈیٹ کے متنازع نتائج سے گھبرائے طلبہ سے پیپر پاس کروانے کے عوض پیسے مانگے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے سوشل میڈیا پر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی سے ملتے جلتے چینلز اور پیجز سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مختلف جعلی پیجز سے طلبہ کے ساتھ فراڈ کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔

ترجمان اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے طلبہ کو غلط معلومات فراہم کی جارہی ہے، پریشان طلبہ سے  پیپر پاس کروانے کے عوض پیسے مانگے جارہے ہیں، جبکہ انٹرمیڈیٹ کے نام سے چلنے والے فیس بک، انسٹاگرام، واٹسپ چینلز تمام جعلی ہیں۔

ترجمان اعلی ثانوی تعلیی بورڈ کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے آفیشل پیجز تصدیق شدہ بلیو ٹک ہے، کسی بھی معلومات کے لیے طلبہ آفیشل پیجز اور ویب سائٹ سے رابطہ کریں، طلبہ جعلی اکاؤنٹس پر کسی سے رابطہ نہ کریں۔

Advertisement

انٹربورڈ کے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکاونٹس اور پیجز کے حوالے سے انٹرمیڈیٹ بورڈ کے سیکریٹری نے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر 34 مختلف جعلی پیجز کئی سالوں سے چل رہے ہیں، 2022  میں بھی ایف آئی اے کو جعلی پیجز کے حوالے سے شکایات درج کرائی گئی تھی، جبکہ مختلف سوشل میڈیا ایپ پر انٹر میڈیٹ بورڈ کے نام سے پیجز چلائے جا رہے ہیں۔

خط کے متن میں یہ بھی لکھا گیا کہ ان جعلی پیجز پر طلبہ کو غلط انفارمیشن دی جا رہی ہے، جعلی پیجز کے ذریعے طلبہ کے ساتھ فراڈ بھی کیا جارہا ہے۔

خط میں ان جعلی پیجز کے خلاف جلد کاروائی کرنے کی درخواست کی گئی ہے، جبکہ شاکر نامی  شخص متعدد جعلی پیجز چلا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version