Advertisement

ٹیکنالوجی سے لیس نئے اے ایم آئی میٹرز اب مہنگے، آئیسکو نے قیمتوں کا اعلان کردیا

ٹیکنالوجی سے لیس نئے اے ایم آئی میٹرز اب مہنگے، آئیسکو نے قیمتوں کا اعلان کردیا

ٹیکنالوجی سے لیس نئے اے ایم آئی میٹرز اب مہنگے، آئیسکو نے قیمتوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد: اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے نئے اے ایم آئی میٹرز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق یہ جدید میٹرز اب مفت نہیں بلکہ مہنگے ہوں گے۔

آئیسکو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل فیز بیس میٹر کیبل والے اے ایم آئی میٹر کی قیمت 35 ہزار روپے ہوگی جب کہ سنگل فیز 40 میٹر کنکشن کے لیے قیمت 38 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

اس کے علاوہ تھری فیز 20 میٹر کیبل والے اے ایم آئی میٹر کی قیمت 65 ہزار روپے ہوگی جب کہ 40 میٹر تار والے تھری فیز میٹر کے چارجز 1 لاکھ 10 ہزار روپے ہوں گے۔

آئیسکو کے مطابق اب تک ساڑھے پانچ لاکھ پرانے میٹرز کو اے ایم آئی میٹرز سے تبدیل کیا جاچکا ہے اور ان میٹرز کی تبدیلی مفت کی گئی تھی۔ کمپنی نے بتایا کہ صارفین کو ان نئے ٹیکنالوجی سے لیس میٹرز کا فائدہ حاصل ہے۔

نئے کنیکشن کے لیے اے ایم آئی میٹرز کے چارجز لاگو ہوں گے اور یہ میٹرز راولپنڈی سٹی، کینٹ اور ٹیکسلا ڈویژن میں نصب کیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version