Advertisement

اسپیکرپنجاب اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی کا آرمی چیف کو خط ترلے کرنے کی آخری حد قرار دیدیا

اسپیکرپنجاب اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی کا آرمی چیف کو خط ترلے کرنے کی آخری حد قرار دیدیا

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے بانی پی ٹی آئی کا آرمی چیف کو خط ترلے کرنے کی آخری حد قرار دے دیا۔

اسپیکر ملک محمد احمد خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا آرمی چیف کو خط لکھنے کا مطلب پنجابی میں بتاؤں تو ترلے کرنے کی آخری حد ہے۔

انہوں نے کہا کہ خط کا مفصل جواب وصول کنندہ کی جانب سے آچکا ہے، جن کو خط لکھا گیا انہوں نے کہا کہ میں اس خط کو پڑھوں گا بھی نہیں اور ویسے ہی وزیر اعظم کو بھیج دوں گا، اگر خط وصول کنندہ نہیں پڑھیں گے تو وزیر اعظم بھی نہیں پڑھیں گے۔

ملک احمد خان نے کہا کہ یہ خط انہی خطوط کی ایک کڑی ہے جب ان کی صوبوں میں حکومت تھی اور وزیر خزانہ شوکت ترین ملک کو ڈیفالٹ کروانے پر تلے ہوئے تھے۔

انکا کہنا تھا کہ ماضی میں ان کی پہلے بھی کوشش رہی کہ ملک ڈیفالٹ کا شکار ہوجائے، ان کا ایجنڈا صرف ایک تھا کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے، وہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام، عدالتوں میں تقسیم  اور معاشی عدم استحکام لانا چاہتے تھے، آج ان کے حالات دیکھ لیں کہ عمر ایوب اب آئی ایم ایف کو خط لکھ رہے ہیں۔

Advertisement

اسپیکر نے کہا کہ معزز جج صاحبان کا سابق وزیر اعظم کو گھر بھیجنے کی صورتحال سب کے سامنے ہے، کس طرح جج صاحبان نے 184/3 کو 58 ٹو بی کے ساتھ مکس کیا، فرد واحد جب آئین کی شکل بگاڑتا ہے اور اس کو سپریم کورٹ سے حمایت مل جاتی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ میں ایاز صادق کی پارلیمنٹ کو سلام پیش کرتا ہوں، آج پوری دنیا میں ریٹ ٹیرف پر بات ہورہی ہے، آج دیکھیں بھارتی وزیر اعظم امریکہ میں بیٹھے ہیں اور ٹریڈ ٹیرف پر بات کررہے ہیں۔

ملک احمد خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے حواری کی حرکتوں پر پریشان ہوں کہ آخر ان کا ایجنڈا کیا ہے، عمرایوب جو آئی ایم ایف کو خط لکھ رہے ہیں اس کی کیا وجوہات ہیں کہ پیادے دوبارہ شروع ہو گئے ہیں جبکہ معاشی اعشاریہ درست سمت میں جانا شروع ہو گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version