Advertisement

کراچی میں قاتل ڈمپروں کو روکنے کے دعوے بے اثر، 18 گھنٹوں میں 7 افراد جانبحق

شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جہاں گزشتہ 18 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں 7 افراد جانبحق ہو گئے۔

پولیس اور حکومتی اداروں کی جانب سے قاتل ڈمپروں کو روکنے کے دعوے محض دعوے ہی ثابت ہوئے ہیں اور حادثات کا سلسلہ رک نہیں سکا۔

اسٹیل ٹاؤن موڑ پر ایک ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار شہری کو کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جانبحق ہو گیا۔ ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک اور موٹر سائیکل سوار شخص کی جان چلی گئی۔

اسی طرح کورنگی کی کراسنگ کے قریب ایک ڈمپر نے تین موٹر سائیکل سوار شہریوں کو کچل ڈالا، جن میں سے تینوں افراد جانبحق ہوئے۔

نادرن بائی پاس اٹک پمپ کے قریب مزاد ٹرک کی ٹکر سے بھی ایک موٹر سائیکل سوار شخص جان سے گیا، جبکہ سفورا چورنگی ملیر چیک پوسٹ کے قریب ایک اور نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شہری جانبحق ہوا۔

Advertisement

کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات نے 98 خاندانوں کو اجاڑ دیا ہے، اور جنوری سے 8 فروری تک کے دوران 96 افراد جانبحق اور 1299 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ حادثات شہریوں کی زندگیوں کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں، جبکہ شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بہادر جوانوں کا حوصلہ بڑھانے پاک افغان سرحد پہنچ گئے
بلاول بھٹو نے علاقائی امن کیلیے افغان حکام کو اہم مشورہ دے دیا
لگتا ہے تورا بورا بھلا دیا جہاں سے آپ دم دبا کر بھاگے تھے،افغانستان کوواضح پیغام
افغان طالبان اور بھارتی دہشتگردوں کی فائرنگ سے مادر وطن پر قربان شہداء کو محسن نقوی کا خراج تحسین
افغان طالبان کا بلا اشتعال حملہ؛ پاک فوج کا بھرپور جواب، 200 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 23 جوان شہید
ڈیرہ اسماعیل خان، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کا متاثرہ پولیس ٹریننگ اسکول کا دورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version