Advertisement

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لمز یونیورسٹی میں طلباء کے ساتھ خصوصی نشست

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے لمز یونیورسٹی لاہور میں طلباء کے ساتھ ایک خصوصی نشست کی۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے اساتذہ، انتظامیہ اور طلباء نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اس نشست کے دوران سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر طلباء اور اساتذہ سے مفصل گفتگو کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلباء کے سوالات اور تحفظات کے مدلل اور تفصیل سے جوابات دیے، جس سے طلباء کو مختلف مسائل اور ان کے حل کے بارے میں آگاہی حاصل ہوئی۔

یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء نے اس خصوصی نشست کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے سیشنز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔

اس موقع پر طلباء اور اساتذہ نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور اس ملاقات کو نہایت مفید اور اہم قرار دیا۔

Advertisement

یونیورسٹی انتظامیہ نے اس بات کا بھی عزم ظاہر کیا کہ وہ مستقبل میں اس طرح کی مزید نشستوں کے انعقاد کے لیے کوشاں رہیں گے تاکہ طلباء کو ملکی سیکیورٹی اور دیگر اہم مسائل کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version