Advertisement

اسپیئرز آف وکٹری ایکسرسائز 2025 میں پاک فضائیہ کے دستے کی شاندار شرکت

پاکستان ایئر فورس کا دستہ سعودی عرب کی شاہ عبدالعزیز ایئر بیس پر ہونے والی اسپیئرز آف وکٹری ایکسرسائز 2025 میں کامیاب شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس ایکسرسائز میں پاکستان ایئر فورس نے جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری لڑاکا طیاروں، کومبیٹ پائلٹس، اور ٹیکنیکل گراؤنڈ کریو کے ہمراہ حصہ لیا۔

پاکستان ایئر فورس کے طیاروں اور عملے نے ایکسرسائز کے دوران اپنی اعلیٰ آپریشنل صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ان مشقوں کے دوران جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیاروں نے نان سٹاپ پروازیں کیں، جو طیاروں کی لانگ رینج آپریشنل صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔

اس کے علاوہ، ان طیاروں نے دوران پرواز ایئر ٹو ایئر ری فیولنگ کا بھی کامیاب مظاہرہ کیا۔

Advertisement

اسپیئرز آف وکٹری ایکسرسائز میں سعودی عرب، پاکستان، بحرین، فرانس، یونان، قطر، متحدہ عرب امارات، امریکہ اور برطانیہ سمیت مختلف ممالک نے حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس ایکسرسائز کا مقصد حقیقت سے قریب ترین فضائی جنگ کے ماحول میں مشترکہ آپریشنز اور اشتراک کار کو فروغ دینا تھا۔

جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیاروں نے دنیا کے جدید ترین لڑاکا طیاروں کے مقابلے میں بہترین آپریشنل صلاحیتیں دکھائیں، اور اس کی تکنیکی خوبیوں کی بھرپور پذیرائی ہوئی۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ اس کامیابی نے پاکستان ایئر فورس کی پروفیشنلزم اور آپریشنل تیاری کی عکاسی کی، اور ایکسرسائز کے دوران ان کے ایئر اور گراؤنڈ کریو کی بھرپور کارکردگی نے پاکستان کے دفاعی قابلیت کو مزید مستحکم کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version