پاکستان ایئر فورس کے سربراہ کا سلطنت عمان کا کامیاب دورہ

پاکستان ایئر فورس کے سربراہ ایئر چیف مارشل زہیر احمد بابر صدیو نے سلطنت عمان کا کامیاب دورہ مکمل کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جہاں ایئر چیف مارشل زہیر احمد بابر صدیو نے عمان کی سیاسی اور فوجی قیادت کے ساتھ مفید بات چیت کی۔
عمان میں ایئر چیف کا استقبال مکمل فوجی اعزازات کے ساتھ کیا گیا، جو اس دورے کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کو ظاہر کرتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف مارشل زہیر احمد بابر صدیو نے عمان کے مختلف اعلیٰ حکام سے ملاقات کی جن میں جنرل سلطان محمد آل نعمانی، وزیر برائے سلطنت عمان کے شاہی دفتر، ایئر وائس مارشل خمیس حمد آل غافری، کمانڈر رائل ایئر فورس عمان، وائس ایڈمرل عبداللہ خمیس آل رئیسی، چیف آف اسٹاف سلطنت عمان کی مسلح افواج اور ڈاکٹر محمد بن ناصر الزیابی، سیکریٹری جنرل عمان کی وزارت دفاع شامل ہیں۔
ایئر چیف مارشل زہیر احمد بابر صدیو نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کرتے رہے ہیں اور پاکستان ایئر فورس عمان کی رائل ایئر فورس کے لیے تربیت اور تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، جو بنیادی سطح سے لے کر ٹیکٹیکل سطح تک کے تربیتی پروگرامز میں شامل ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں کے دوران سلطنت عمان کی قیادت نے نیشنل ایروسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور صنعتی و تکنیکی تعاون کے لیے مضبوط خواہش کا اظہار کیا۔ عمانی قیادت نے ایئر چیف کی وژنری قیادت کی تعریف کی، جس کے ذریعے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔
سلطنت عمان کی قیادت نے دونوں ایئر فورسز کے مابین موجودہ تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا، جس میں مشترکہ دو طرفہ اور کثیر الجہتی فضائی مشقوں، تبادلہ وفود اور علم کے اشتراک کے پلیٹ فارم شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ عمانی قیادت نے انڈس شیئلڈ-2024 میں عمانی رائل ایئر فورس کے نمائندے کے طور پر شرکت کو سراہا اور اس مشق میں فضائی طاقت کے استعمال کے جدید طریقوں کو خاص طور پر خلاء، سائبر اور الیکٹرانک جنگ کی دنیا میں نئے اور تبدیلی پیدا کرنے والے ٹیکنالوجیز کی کامیاب انضمام کو بہت سراہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News