Advertisement

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کی تیاری

آئی ایم ایف کا جائیداد لین دین کی ٹیکس شرح کم کرنے سے انکار

حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط کے تحت گریڈ 17 سے 22 تک کے تمام سرکاری ملازمین کو اپنے اور اہل خانہ کے ملکی و غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنے کی پابندی عائد کرنے کی تیاری کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں نئی دفعہ 15-A شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اس ترمیم کے تحت سرکاری ملازمین کو اپنے اثاثوں کی تفصیلات پبلک کرنے ہوںگی، جن میں غیر ملکی بینک اکاؤنٹس، جائیدادیں اور کاروباری سرمایہ کاری شامل ہوں گے۔

تاہم، ایف بی آر کے پاس موجود ڈیٹا جیسے آئی ڈیز اور بانڈز کے نمبرز کو پرائیویٹ رکھا جائے گا۔

آنے والے دنوں میں ڈیجیٹل فائلنگ کے نظام کے تحت سرکاری ملازمین کو بیرون ملک جائیدادوں اور سرمایہ کاری کے بارے میں بھی تفصیلات فراہم کرنا لازم ہوگا۔

Advertisement

 اس ترمیمی مسودہ کی پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے جلد پیش کیے جانے کی توقع ہے۔

ترمیم میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو، وزارت خزانہ اور وزارت قانون کی سفارشات بھی شامل کی گئی ہیں، جس کے تحت سرکاری ملازمین کی پرائیویسی اور سیکیورٹی کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version