Advertisement

پاک بحریہ کی 9 ویں کثیر القومی بحری مشق امن 2025 کا تیسرا روز

پاک بحریہ

پاک بحریہ کی 9ویں کثیرالقومی بحری مشق امن 2025 کا آخری روز

کراچی : پاک بحریہ کے زیر اہتمام 9 ویں کثیرالقومی بحری مشق امن 2025 جاری ہے، کثیر القومی بحری مشق 11 فروری تک جاری رہے گی۔

پاک بحریہ کی 9 ویں کثیر القومی بحری مشق امن 2025 کا آج تیسرا روز ہے، اس موقع پر “محفوظ سمندر، خوشحال مستقبل” کے عنوان سے امن ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا جس میں شریک ممالک کی بحری افواج کے چیف آف نیول اسٹاف اور دیگر عہدیدار شریک ہیں۔

امن ڈائیلاگ میں مشترکہ سمندری خطرات، ماحولیاتی تبدیلیوں کے میری ٹائم سیکیورٹی پر اثرات سمیت مختلف اہم امور پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن ڈائیلاگ کے شرکاء کو خوش آمدید کہتا ہوں، امن ڈائیلاگ کے ذریعے میری ٹائم سیکیورٹی کو لاحق خطرات سے آگاہی دینا ہے، امن ڈائیلاگ کا مقصد بلیواکانومی کا فروغ ہے۔

یاد رہے کہ کثیرالقومی بحری مشق 7 سے 11 فروری تک جاری رہے گی، دو روز قبل افتتاحی تقریب میں مشق کا باضابطہ آغاز شریک ملکوں کے جھنڈے بیک وقت لہرا کرکیا گیا تھا، افتتاحی تقریب میں نیول چیف کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔

Advertisement

نیول چیف کا کہنا تھا کہ امن مشقوں کاخطے میں محفوظ وسازگار بحری ماحول کے قیام میں اہم کردار ہے، پاک بحریہ نےبحیرہ عرب میں میری ٹائم سیکیورٹی کیلئے متعدد اقدامات کیے۔

دوسری جانب کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب نے کہا تھا کہ امن مشق دنیا بھر ک ممالک کو خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ملکر کام کرنے کی دعوت دیتی ہے، سمندری خطرات میں بحری قذاقی سمیت دیگر چیلنجز تجارت دیگر امور پر اثر انداز ہوتے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ امن مشق میں پہلی بار امن ڈائیلاگ کا بھی آغاز کررہی ہے، امن ڈائیلاگ عالمی بحری قیادت کو سمندری مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔

قبل ازیں امن ڈائیلاگ پر پرومو جاری کیا گیا تھا، ویڈیو کو نقارہ امن کا نام دیا گیا، جس مین پاکستان کے تمام ثقافتی اورسماجی رنگوں کو اجاگر کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈاپور کا بطور وزیر اعلیٰ مستعفی ہونے کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version