Advertisement

کرسٹالینا جارجیوا نے اعتراف کیا کہ معیشت درست سمت میں گامزن ہے، وزیر خزانہ

پاک بھارت حالیہ کشیدگی کا معیشت پر کوئی اثر نہیں پڑا، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کرسٹالینا جارجیوا نے اعتراف کیا ہے کہ معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف سے تعمیری اور مثبت میٹنگ ہوئی، پاکستان کی معاشی ترقی، جاری اصلاحات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کرسٹالینا جارجیوا نے آئی ایم ایف پروگرام پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا، کرسٹالینا جارجیوا نے اعتراف کیا کہ معیشت درست سمت میں گامزن ہے، وزیراعظم، کرسٹالینا جارجیوا کی دبئی میں ملاقات ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں میکرو اکنامک استحکام سے متعلق مثبت فیڈ بیک ملا، حکومتی کاوشوں کی بدولت میکرو اکنامک استحکام خوش آئند ہے، حکومت کا کام پالیسی فریم ورک مہیا کرنا ہے، میکرو اکنامک استحکام مؤثر پالیسی میکنگ کی وجہ سے ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کے پاس اتنی گنجائش نہیں کہ سب کچھ خود کرے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ کام کرنا ہوگا، انشورنس سیکٹر ایک اچھے موڑ پر ہے۔

Advertisement

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ایگری کلچر کے شعبے میں کچھ جدت آئی ہے لیکن ابھی بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version